لاہور: ٹرک نے موٹرسائیکل سوار بہن بھائی کو کچل ڈالا، لڑکی موقع پر جاں بحق

Jun 02, 2023 | 09:30:AM

(رانا فاران یامین) صوبائی دارالحکومت میں مین جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

لاہور پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر سکھ نہر کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں موٹرسائیکل پر سوار بہن بھائی کو ٹرک نے کچل ڈالا۔

یہ بھی پڑھیے: کچے میں آپریشن کا 54 واں روز، پولیس کی پیش قدمی جاری

پولیس نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 17 سالہ بہن موقع پر دم توڑ گئی جبکہ بھائی شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے تاہم میت قبضے میں لے کر ابتدائی تفتیش کا آغار کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں