(24نیوز)حافظ آباد میں نوسرباز نے دھوکے سے شہری کااے ٹی ایم تبدیل کر لیا،نوسر باز نے 24گھنٹوں میں شہری کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے اڑا لئے۔
شہری نجی بینک کی اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے گیا تو نوسر باز شہری دھوکے سے کارڈ تبدیل کر کے لے گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی،ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: ٹرک نے موٹرسائیکل سوار بہن بھائی کو کچل ڈالا، لڑکی موقع پر جاں بحق
دوسری جانب بینکوں سے رقم نکلوانے والے شہری غیرمحفوظ ہو گئے،رواں سال کےدوران لاہور میں بینکوں سےرقم نکلوانےوالے90سےزائدشہری لٹ گئے،بینکوں کےباہروارداتوں میں شہری کروڑوں کی رقم سےمحروم ہو گئے،بینکوں کےباہرسب سےزیادہ وارداتیں صدر اورسٹی ڈویژن میں ہوئیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق صدرڈویژن میں25،سٹی ڈویژن میں20وارداتیں ہوئیں،ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں18،کینٹ میں13اوراقبال ٹاؤن میں11وارداتیں ہوئیں،لاہورپولیس مقدمات درج کرنے تک محدود رہی ۔