(ارشد کوٹگلہ) تلہ گنگ صدیق آباد چوک میں ٹرانسفارمر کی مرمت کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے پول سے گرا اور موقع پر دم توڑ گیا۔
متوفی ممتاز ایمرجنسی کال پر ٹرانسفارمر کی مرمت کیلئے گیا تھا اور حفاظتی انتظامات ناکافی ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیے: لاہور، ٹرک نے موٹرسائیکل سوار بہن بھائی کو کچل ڈالا، لڑکی موقع پر جاں بحق
متوفی کی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی جس کے بعد وہ پول سے گرا اور دم توڑ گیا۔
ممتاز کی میت ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی۔