ڈیفالٹر اور نان رجسٹرڈ گاڑیوں کے ٹائرلاک کرکے ٹیکس ادائیگی تک بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ٹوکن ٹیکس نادہندہ چھوٹی گاڑیوں کاٹائر لاک اور کمرشل گاڑیوں کو زنجیرسے لاک کرناکام دکھا گیا,مئی میں لاہور کی رجسٹرڈ 18ہزار425گاڑیوں کا27کروڑ12لاکھ ٹوکن ٹیکس ادا کیا گیا۔
ایکسائزحکام کے مطابق گزشتہ سال مئی میں ٹوکن ٹیکس کی وصولی سے10کروڑ زیادہ ٹوکن ٹیکس اکٹھا کیا گیا،روڈچیکنگ کے دوران 3ہزار سے زائدگاڑیوں کے چالان کرکے ٹائرلاک کئے گئے،ایکسائز کےڈائریکٹرچودھری آصف نے کہا کہ ٹوکن ٹیکس نادہندگان اور نان رجسٹرڈ گاڑی مالکان آگاہی کے باوجود بروقت ذمہ داری پوری نہیں کرتے،موٹربرانچ کے ریکوری ہدف 10ارب44کروڑ میں سے9ارب 22کروڑ حاصل کرچکے ہیں،رواں ماہ ہدف حاصل کرنے کیلئےمزیدسخت کریک ڈاون کئے جائیں گے،شہر کی 9بڑی شاہراہوں کے ساتھ موٹروے کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر ٹیمیں تعینات کی جائیں گی،ڈیفالٹر اورنان رجسٹرڈ گاڑیوں کے ٹائرلاک کرکے ٹیکس ادائیگی تک بند کیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں: اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والے ہوشیار