کارِ سرکار میں مداخلت ، اشتعال انگیزی کا مقدمہ، کیپٹن (ر) صفدر کی بریت پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہین عتیق) کارسرکارمیں مداخلت اوراشتعال انگیزبیان دینےکاکیس، کیپٹن(ر)صفدرکی بری کرنیکی درخواست پرمحفوظ فیصلہ آج سنایاجائے گا۔
کارسرکارمیں مداخلت اوراشتعال انگیزبیان دینےکے مقدمے میں کیپٹن(ر)صفدرکی بری کرنے کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ آج سنایاجائے گا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ بلال منیروڑائچ محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔
ضلع کچہری میں گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ المیا یہ ہے کہ میں 6 سال سے کیس بھگت رہا ہوں، ہم پورا ایک سال نیب کی عدالت میں پیش ہوتے رہے، غلط کیس بنانے والوں کے خلاف بھی کیس بننا چاہیے اور جھوٹےکیس بنانے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے، میں بغاوت کا مقدمہ بھی بھگت رہا ہوں، مجھ سے ہر دفعہ سوال ہوتا ہے کہ میاں صاحب کب آئیں گے، یہ حکومت ہماری نہیں، پی ڈی ایم کی حکومت ہے، نواز شریف صاحب انصاف پر یقین رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جلاؤ گھیراؤ واقعات: عمران خان کی عبوری ضمانت پر سماعت ملتوی، شامل تفتیش کیا جائے، عدالت
9 مئی سے متعلق سوال کے جواب میں کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ جو کام بھارت نہیں کرسکا عمران خان نے اپنے ایجنٹوں سے کروادیا۔
واضح رہے کہ کیپٹن(ر)صفدرآج عدالت کےروبروپیش بھی ہوئے ہیں۔