مانسہرہ میں راستے کھلنے پر ناران کاغان سیاحوں کی پسندیدہ منزل بن گئی

Jun 02, 2023 | 11:31:AM

(فیصل اعوان) قدرتی حسن سے مالا مال خوبصورت وادی مانسہرہ میں برف ہٹا کر راستے کھلنے پر ملک بھر کے سیاحوں نے ناران کاغان کا رخ کرلیا۔

شفاف نیلا آسماں اور بلند و بالا چوٹیوں کے درمیان بہتے آبشار، قدرت کی جون کے مہینے میں چاروں طرف سے ڈھکی برف کی چوٹیاں خوبصورت جھیلوں کو دیکھ کر دسمبر جیسا سماں دیکھنے کو ملتا ہے۔ 

ملک بھر سے آئے سیاہ ناران کی سرسبز و شاداب وادیوں میں بڑی فرحت محسوس کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی، ہوائیں چلیں گی ،بارش ہوگی

بابوسرٹاپ روڈ سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ دو سے تین دن تک بابوسرٹاپ مکمل کھول دیا جائے گا اور سیاہ ناران روڈ سے چلاس گلگت بلتستان کا سفر کر سکیں گے۔ 

مزیدخبریں