(وقاص عظیم) بجٹ میں نئےترقیاتی منصوبے شامل کرنے کی تیاری، وزیراعظم نے نئے منصوبوں کیلئے طریقہ کار میں رعایت کی منظوری دےدی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نئے منصوبوں کیلئے طریقہ کار میں رعایت کی منظوری دےدی، نئے منصوبوں کو آئندہ سال کے بجٹ میں شامل کرنے کیلئے ایک بار رعایت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی؟
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے بطور چیئرمین قومی اقتصادی کونسل ون ٹائم رعایت دی، این ای سی نے نئے منصوبوں کی شمولیت کیلئے 31 مارچ 2023 تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی۔