انٹربینک میں ڈالر سستا،اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا

Jun 02, 2023 | 11:50:AM

(24نیوز)پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی،انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 13پیسے کمی ہوئی،انٹر بینک میں ڈالر 285.38 روپے سے کم ہوکر285.25 روپے پر آگیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر3 روپے مہنگا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 299 روپے سے بڑھ کر 302 روپے پر پہنچ گیا،ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای سی ای پی) کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 299 روپے سے بڑھ کر 302 روپے پر پہنچ گیا،اسٹیٹ بینک کے اقدام کی وجہ سے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ کا بڑا فرق کم ہوا ہے ۔

گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 30 روپے سے زائد بھی گر گئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 16 روپے کمی دیکھی گئی جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 5.5 فیصد کی بحالی ریکارڈ کی گئی ۔

معاشی ماہرین کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے بین الاقوامی ادائیگی کے نظام میں کارڈ کی بنیاد پر سرحد پار لین دین کیلئےبینکوں کو انٹربینک مارکیٹ سے ڈالر حاصل کرنے کی اجازت دینے کے بعد اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والے ہوشیار

مزیدخبریں