(بلال احمد)سماجی کارکن ،سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ جبران ناصر کی اہلیہ اداکارہ منشا پاشا نے نامعلوم افراد کے خلاف کلفٹن تھانے میں مقدمہ درج کروادیا۔ مقدمہ میں 365/34 اغوا کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
دوسری جانب پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے اپنے شوہر جبر ان ناصر کے اغوا پر عوام سے آواز بلند کر نے کی اپیل کردی۔ ویڈیو پیغام میں بتایا کہ کچھ دیر پہلے میرے شوہر جبران ناصر کو پندرہ کے قریب مسلح لوگ اٹھا کر لے گئے ہیں۔
اداکارہ نے بتا یا کہ ہم ڈنر سے گھر آ رہے تھے کہ راستے میں ایک سفید ویگو گاڑی نے ہماری گاڑی کو ٹکر مار کر روکا اور تقریباً15 مسلح افراد میرے شوہر کو زبردستی اٹھا کر لے گئے۔ منشا پاشا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے پر آواز اٹھائیں اور دعا بھی کریں کہ میرے شوہر جلدی گھر واپس آجائیں۔
واضح رہے کہ جبران ناصر کراچی میں سماجی کاموں اور انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ہیں جنہوں نے 2013 اور2018 کے عام انتخابات میں بھی آزاد امید وار کی حیثیت سے حصہ لیا تھا۔