جناح ہاؤس حملہ: پولیس نے 7 خواتین کو انسدادِ دہشت گردی عدالت پیش کر دیا

Jun 02, 2023 | 12:10:PM
جناح ہاؤس حملہ: پولیس نے 7 خواتین کو انسدادِ دہشت گردی عدالت پیش کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) تھانہ سرور روڑ پولیس نے جناح ہاؤس حملہ میں ملوث 7 شر پسند خواتین کو انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا۔

جناح ہاؤس پر حملہ اور جلاو گھیراو کا مقدمہ، تھانہ سرور روڑ پولیس نے 7 شرپسند خواتین ملزمان کو کمرہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا۔  پولیس نے خواتین ملزمہ کو شناخت پریڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ظل شاہ قتل کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع

خواتین ملزمان میں خدیجہ شاہ ، صنم جاوید ، طیبہ راجہ اور عالیہ حمزہ سمیت 7 ملزمہ شامل ہیں۔ تفتیشی افسر انسپکٹر محمد سرور نے ملزمان کو کمرہ عدالت پیش کیا۔ مقدمہ نمبر 96/23 مین ملزمان کو پیش کیا گیا۔