(شاہین عتیق) لاہور کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں پرویز الہیٰ کے خلاف کرپشن کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے اینٹی کرپشن کی جانب سے پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے صدر پی ٹی آئی کو بری بری الزمہ قرار دے دیا۔
صدر پی ٹی آئی پرویز الہی کو بکتر بند گاڑی اور سخت سیکیورٹی حصار میں ضلع کچہری پیش کر دیا گیا۔ اینٹی کرپشن نے گجرات کرپشن کیس میں پرویز الہی کا 14 روز کا جسمانی ریمانڈ مانگا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے سماعت کی۔
جوِڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے چودھری پرویز الہی کو ناکافی شواہد کی بنا پر اینٹی کرپشن کو مزید ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوے مقدے سے ڈسچارج کر دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اینٹی کرپشن نے انکوائری کے بارے میں کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے۔
عدالت میں اینٹی کرپشن نے پرویز الہی کو لالہ موسی ڈھنگہ اور گجرات کے علاقے میں سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکوں میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا الزام تھا۔
پراسیکیوٹر نے استدعا کی تھی کہ پرویز الٰہی کو ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ ان پر اپنے دور میں کرپشن کرنے کے الزامات ہیں جن کی تفتیش کرنی ہے جس کے لیے ہم نے ریمانڈ مانگا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ: پولیس نے 7 خواتین کو انسدادِ دہشت گردی عدالت پیش کر دیا
اینٹی کرپشن حکام کا مؤقف اختیار کیا تھا کہ ٹھیکے ترقیاتی کاموں کے اشتہار پہلے دیئے اور منظوری بعد میں دی، تمام منصوبوں میں مجمموعی طور پر 1229ملین کا نقصان پہنچایا گیا،گجرات میں 20 ستمبر 2022 کو سڑک بنانے کی منظوری دی، میار اسد بلڈر اور میسرز ہائی وے کو 3 دسمبر 2022 کو 15 کروڑ 20 لاکھ کی ادائیگی کی گئی، 268 ملین کا قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، 25 کروڑ 5 لاکھ 88 ہزار کی ادائیگیاں بھی کی گئیں، 35 ملین روپے کی بوگس ادائیگیاں بھی کی گئیں، 40 ملین روپے کی بوگس ادائیگی ریت اور مٹی کے کھاتے میں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ظل شاہ قتل کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع
لاہور میں عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں بے گناہ ہوں اور پاک فوج کا حامی ہوں، پی ٹی آئی کارکنان کے لیے پیغام ہے وہ تگڑے رہیں، گھبرانا نہیں ہے۔
عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ کیخلاف کرپشن کے کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ جس کے بعد ان کو بکتر بند گاڑی میں اینٹی کرشن ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا تھا۔ ان کو 2 افراد نے سہارا دے کر بکتر بند گاڑی سے نکالا اور اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر جیل منتقل کیا تھا۔