تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی،اہم رہنما پیپلز پارٹی  میں شامل

Jun 02, 2023 | 12:42:PM

(24نیوز)پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے جواد حسین نے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق این اے 47 اورکزئی سے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی ملک جواد حسین نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان فیصل کریم کنڈی کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران کیا، اس موقع پر فیصل کریم کنڈی کا کہناتھا کہ عزت کی سیاست کیلئے لوگ پیپلزپارٹی سے رابطے کررہے ہیں،عمران خان کے دور میں صرف باتیں اور جھوٹ تھا،اخلاقیات کی سیاست کرنے والوں کیلئے پیپلزپارٹی کےدروازےکھلےہیں،صرف انہیں پارٹی میں شامل کرینگےجو عزت کی سیاست کررہے ہیں۔

ملک جواد حسین نے 9 مئی کے واقعات پر پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا، اپنے ایک بیان میں ملک جواد حسین نے کہا کہ وہ 9 مئی کے واقعات پر سخت مایوس ہیں، اور فوجی اور سرکاری تنصیبات کو نذر آتش کرنے کی مذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا اور وفاداری دی لیکن یہ ہمارا ملک ہے اور اس کے ادارے ہمارے ہیں،ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک مضبوط ہو گا۔
پی ٹی آئی ایم این اے ملک جواد حسین نےیہ بھی  کہا کہ انہوں نے عمران خان کی درخواست پر استعفیٰ دیا تھا اور اب بغیر کسی دباؤ کے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی پنجاب سے پی ٹی آ ئی کو ایک اور جھٹکا،اہم رہنما نے ساتھ چھوڑ دیا

مزیدخبریں