سپریم کورٹ:54ارب قرضہ معافی ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سپریم کورٹ نے 54ارب قرضہ معافی ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 7 جون کو سماعت کرے گا،جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل بنچ میں شامل ہونگے،سپریم کورٹ نے مقدمے کے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔
سپریم کورٹ نے 2007 میں بنکوں سے قرض معاف کرنے والے 222 افراد کیخلاف از خود نوٹس لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر سستا،اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا