مہنگائی کی صورتحال کیا رہی؟ ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کر دیئے

Jun 02, 2023 | 15:09:PM

(24نیوز)ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی،مہنگائی میں0.03فیصد اضافہ ہو گیا,مجموعی شرح42.67 فیصد ہوگئی ۔

 ادارہ شماریات نے  مہنگائی سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیئے، ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق  ایک ہفتے میں 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،حالیہ ہفتے مٹن 19 روپے 45 پیسے فی کلو مہنگا ہوا،اسی طرح تازہ دودھ 2 روپے فی لٹر,دہی ایک روپے85 پیسے فی کلو تک جا پہنچا۔

حالیہ ہفتے بیف 7 روپے 75 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ،باسمتی چاول 3 روپے 76 پیسے,دال ماش 2 روپے 69 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی،چینی,آلو اور انرجی سیور بلب بھی مہنگا ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق  ایک ہفتے میں 16 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ،حالیہ ہفتے برائلرمرغی 40 روپے 93پیسے فی کلو سستی ہوئی ،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 111روپے 67 پیسے سستا ہوا،ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 90 روپے 41 پیسے سستا ہوا ،انڈے 8 روپے 70 پیسے فی درجن, ٹماٹر ایک روپے 14 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔

ایک ہفتے میں 17 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

یہ بھی پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر سستا،اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا

مزیدخبریں