سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی بلوچستان میں پریس کانفرنس، سیاست چھوڑنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے رہنما عثمان بزدار نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔
View this post on Instagram
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی۔عثمان بزدار نے کہا کہ وہ فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے،14 ماہ سے مختلف عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کررہا ہوں۔
ضرور پڑھیں : تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی،اہم رہنما پیپلز پارٹی میں شامل
واضح رہےکہ عثمان بزدار پی ٹی آئی کے دور حکومت میں تین سال سے زائد عرصے تک وزیراعلیٰ رہے اور پی ٹی آئی میں بھی اکثر ان کی کارکردگی سے متعلق اختلافات کی خبریں سامنے آتی رہیں تاہم چیئرمین پی ٹی آئی انہیں اپنا وسیم اکرم پلس قرار دیتے تھے۔