پرویز الٰہی اپنی گرفتاری کا مدعا محسن نقوی پر ڈالنے سے گریز کریں: عامر میر

پرویز الہی اینٹی کرپشن کے ہاتھوں کرپشن کے الزام میں گرفتار ہوئے ہیں۔ موصوف جھوٹے الزام لگا کر سیاسی شہید نہیں بن سکتے۔  نگران وزیر اطلاعات

Jun 02, 2023 | 15:36:PM
پرویز الٰہی اپنی گرفتاری کا مدعا محسن نقوی پر ڈالنے سے گریز کریں: عامر میر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی اپنی گرفتاری کا مدعا محسن نقوی پر ڈالنے سے گریز کریں۔پرویز الہی اینٹی کرپشن کے ہاتھوں کرپشن کے الزام میں گرفتار ہوئے ہیں۔ ان کے قائد خود انہیں پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو قرار دے چکے ہیں۔ موصوف جھوٹے الزام لگا کر سیاسی شہید نہیں بن سکتے۔ 

ضرور پڑھیں :وسیم اکرم پلس سیاست سے آؤٹ
عامر میر نے کہا ہے کہ پنجاب کی نگران حکومت غیر سیاسی اور غیر جانبدار ہے۔پرویز الہی کو کرپشن کرنے پر محسن نقوی نے مجبور نہیں کیا تھا۔ گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دینا سنگین مذاق ہے

قانون پرویز الہی سمیت ہر بدعنوان کے خلاف حرکت میں آئے گا۔