(ساجد بلوچ) ڈیرہ اسماعیل خان ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ یعقوب نے بھی تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا۔
حلقہ این اے39 سے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ یعقوب اور اس کے خاندان نے بھی 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے عمران خان سے راہیں جدا کر لیں ،شیخ یعقوب نے بیرون ملک سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے، ہم سیاسی مقاصد کی خاطر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف جارحیت کا ارتکاب برداشت نہیں کر سکتے،شیخ یعقوب نے مستقبل کی سیاست بارے میں کچھ نہیں بتایا بہرحال انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے دل خراش واقعات کے بعد وہ ایسی پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتے جو قومی اداروں پر حملوں میں ملوث ہو۔
شیخ یعقوب کا خاندان تحریک انصاف سے نظریاتی وابستگی رکھتا تھا، اکتوبر 2023 کے متوقع الیکشن میں وہ این 39 سے پی ٹی آئی کا مستند ٹکٹ ہولڈر تھے، شیخ یعقوب این اے 39 ڈیرہ اسماعیل خان ٹو سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن سے الیکشن جیت کر قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو اب تک کاسب سے بڑا دھچکا،اہم رہنما ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شامل