(24 نیوز) صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی رہا ہوتے ہی پھر گرفتار ہو گئے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کے مطابق چوہدری پرویز الہی کو گوجرانوالہ میں در مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے، ہم پرویز الہٰی کی بریت کے خلاف اپیل دائر کرنے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی کو گجرات کرپشن کیس سے بری کر دیا
واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے چودھری پرویز الہی کو ناکافی شواہد کی بنا پر اینٹی کرپشن کو مزید ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوے مقدے سے ڈسچارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اینٹی کرپشن نے انکوائری کے بارے میں کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے۔