انصاف کی کرسی پر بیٹھنے والوں کو سیاسی وابستگی کی بنیاد پر فیصلے نہیں کرنے چاہئیں، عامر میر

Jun 02, 2023 | 18:17:PM

(24 نیوز ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی کرپشن کیس میں رہائی پر نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے زبردست ردعمل  دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  عامر میر  کا کہنا ہے کہ پرویز الہی کو فوری ریلیف دینے والے جوڈیشل مجسٹریٹ کی سیاسی وابستگی واضح ہے، میگا کرپشن کیس میں پرویز الہی کو ڈسچارج کرتے ہوئے جج نے حقائق سے صرفِ نظر کیا،سیاسی وابستگی والا جج ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کے کیسز کے فیصلے دے رہا ہے،یہی جج اس سے پہلے بھی 5 مقدمات میں پرویز الہی اور محمد خان بھٹی کو ریلیف دے چکے ہیں ، چودھری پرویز الٰہی کا فیصلہ عدلیہ کے معیار پر سوالیہ نشان ہے۔

 نگران وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ جج صاحب کا سوشل میڈیا پیج انکی سیاسی وابستگی کا اہم ترین ثبوت ہے،حکومت اس معاملے کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے، انصاف کی کرسی پر بیٹھنے والوں کو سیاسی وابستگی کی بنیاد پر فیصلے نہیں کرنے چاہئیں،کرپٹ عناصر کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

مزیدخبریں