(24نیوز ) معاشی اعشاریوں کے گرداب میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو سونے کی قیمت نے ایک بار پھر سے بڑا جھٹکا دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایک روز سونا سستا ہونے کے بعد پھر سے مہنگاہو گیا ہے، عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر اضافے سے 1975 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے ، جس کے بعد پاکستان میں سونا فی تولہ 4 ہزار روپے مہنگا ہو گیا، قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں 10گرام سونے کی قیمت 3429 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 99 ہزار 760 روپے ہو گئی ہے۔