اینٹی کرپشن ٹیم چودھری پرویز الٰہی کو لیکر گوجرانوالہ روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور عمران خان کے قریبی ساتھی چودھری پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن حکام نے لاہور سے گوجرانوالہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پرویز الٰہی کو گوجرانوالہ منتقل کرنے کیلئے ایلیٹ فورس کی مدد سے گوجرانولہ منتقل کیا جا رہا ہے، اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ پرویز کو کل گوجرانوالہ اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کیا جائے گا، واضح رہے کہ پرویز الٰہی کو آج گوجرانوالہ اینٹی کرپشن میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا، پرویزالہی پر گوجرانوالہ اور گجرات میں اربوں روپے کی کرپشن کے 2مقدمات درج ہیں، پرویز الٰہی کی یکم جون کو گوجرانوالہ کے مقدمے میں ضمانت منسوخ ہوئی تھی۔