جسٹس فائز عیسیٰ کی چیف جسٹس سے ہاتھ نہ ملانے سے متعلق وضاحت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس پاکستان سے ہاتھ نہ ملانے سے متعلق وضاحت جاری کر دی،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاہے کہ ایک ویڈیو کلپ کے ذریعے تاثر دیا گیا کہ میں نے چیف جسٹس سے سلام نہیں لیا۔
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہاہے کہ وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری میں ایک ویڈیو کلپ سے غلط تاثر دیا گیا ،وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کی اہلیہ کے پاس گیا ان کو مبارکباد دی،حلف برداری ہونے کے فوری بعد چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے ملا،شرعی عدالت کے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان سے ملنے سے قبل چیف جسٹس کو ملا،ویڈیو کلپ میں جو نظر آیا اس سے قبل چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے مل چکا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: صنعتوں کیلئے بری خبر، بڑا اعلان ہو گیا
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہاکہ غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں کیونکہ یہ غلط فہمی اور نقصان کا باعث بنتی ہے،من گھڑت جھوٹی کہانیوں سے ماضی قریب میں مجھے اور میرے خاندان کو نقصان پہنچ چکاہے۔
سپریم کورٹ کے سینئر جج کاکہناتھا کہ جسٹس سید محمد انور سے ملاقات کے دوران چیف جسٹس وہاں پہنچے،جسٹس اقبال حمید الرحمان کی اہلیہ کے بات کرنے پر انکی طرف متوجہ ہوا،جسٹس اقبال حمید الرحمان کی اہلیہ اپنے خاندان کے کچھ افراد سے ملوانا چاہتی تھیں، جسٹس فائز عیسیٰ نے کہاکہ سپریم کورٹ میں کوئی الگ گروپ نہیں بنا رکھا۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر