(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سینیٹر ولید اقبال نے سانحہ 9 مئی کی پرزور الفاظ میں مذمت کردی۔
سینیٹر ولید اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی،ان کاکہناتھا کہ مضبوط فوج آئینی جمہوریت کا لازمی حصہ ہے، 9 مئی واقعات کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر