(24 نیوز)وفاقی وزیر احسن اقبال کاکہناہے کہ ترقیاتی بجٹ 1100 ارب روپے مختص کیا جائے گا ،سالانہ پلان کے مطابق آئندہ سال معاشی شرح نمو 3.5 فیصد مقرر کیا گیا گیا ہے ،اگلے سال مہنگائی کی شرح 21 فیصد رہے گی ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ آج سالانہ منصوبہ بندی کمیٹی کا اجلاس ہو رہا ہے ،ترقیاتی منصوبوں کو این ای سی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا ،وفاقی وزیر نے کہاکہ چار سال قبل ترقیاتی بجٹ 1000 ارب روپے تھا ،چار سال بعد ترقیاتی بجٹ 550 ارب روپے رہ گیا ،اس سے ملکی ترقیاتی منصوبے متاثر ہوئے،ان کاکہناتھا کہ وژن 2025 کے تحت روڈ میپ طے کیا گیا تھا اس کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا گیا ،ملکی معیشت کو روزانہ کی بنیادیں پر چلایا گیا ،اس سے ملکی معیشت متاثر ہوئی ۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس پاکستان سے ہاتھ کیوں نہیں ملایا؟ جسٹس فائز عیسیٰ نے وضاحت جاری کر دی
احسن اقبال کاکہناتھا کہ ترقیاتی بجٹ 1100 ارب روپے مختص کیا جائے گا،950 ارب روپے پی ایس ڈی پی کیلئے مختص کئے جائیں گے ، ان کاکہناتھا کہ 150 ارب روپے پبلک پارٹنرشپ کے منصوبے شروع ہوں گے ،سالانہ پلان کے مطابق آئندہ سال معاشی شرح نمو 3.5 فیصد مقرر کیا گیا گیا ہے،وفاقی وزیر نے کہاکہ اگلے سال مہنگائی کی شرح 21 فیصد رہے گی،قومی بچت کا ہدف 13.4 فیصد مقرر کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہاکہ برآمدات 30 ارب ڈالرز تک لے جانے کی کوشش کریں گے،اگلے سال درآمدات 58.7 ارب ڈالرز تک رہیں گی ،تجارتی خسارہ منفی 1.7 فیصد تک رہنے کا امکان ہے ،ان کا مزید کہناتھا کہ آئندہ برس درآمدی فیول کے منصوبے شروع نہیں کئے جائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9 مئی، پی ٹی آئی سینیٹر ولید اقبال نے پریس کانفرنس کر ڈالی