شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کا اہم آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )امن دشمنوں کیخلاف عملی کوششوں میں مصروف پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں اہم آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے دو سالی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی بھاری مقدارمیں برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایااور پھر دہشتگردوں کے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دیئے ،دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے،دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، مقامی افراد نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا۔