(24 نیوز) سابق صوبائی وزیر پیر غلام محی الدین چشتی نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق غلام محی الدین چشتی کا کہنا ہے کہ میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق ایسی سیاست پہ لعنت بھیجتا ہوں،کچھ دوستوں کی وجہ سے پی ٹی آئی سے تعلق تھا اب نہیں رہا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا خاندان ہمیشہ سے مسلم لیگ(ن) کے ساتھ رہا ہے، میرے بڑے بھائی پیر ذوالفقار چشتی مسلم لیگ کے سینٹر رہے۔
پیر غلام محی الدین چشتی نے کہاکہ میں 2002 میں ایم پی اے منتخب ہوا اور صوبائی وزیر رہا، بلدیاتی الیکشن 2017 میں آزاد چیئرمین ضلع کونسل منتخب ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی تنصیبات پر حملے شرمناک ہیں ،پاک فوج کے خلاف ہم کچھ سوچ بھی نہیں سکتے۔