ڈیوائن جانسن کی وین ڈیزل سے صلح کے بعد "فاسٹ اینڈ فیوریس" میں واپسی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ اداکار ڈیوائن جانسن نے وین ڈیزل سے اپنی صلح کا بتاتے ہوئے دوبارہ "فاسٹ اینڈ فیوریس " فلموں میں شمولیت کا کا اعلان کر دیا۔
فوٹواینڈ ویڈیوز شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈیوائن جانسن نے وین ڈیزل کے ساتھ صلح کا اعلان کیا اور بتایا کہ" اسی کے ساتھ وہ فاسٹ اینڈ فیوریس میں بھی واپس آئیں گے۔"
انہوں نے کہا کہ "میں نے اور وین ڈیزل نے ماضی کی غلطیوں کو بھلا دیا ہے، اب ہم بھائیوں کی طرح رہیں گے۔"
View this post on Instagram
امریکی ریاست ہوائی میں واقع اپنے گھر میں لی گئی تصویر میں جانسن نے تصدیق کی کہ" ان کا پسندیدہ کردار "لیوک ہابز" اگلی "فاسٹ اینڈ فیوریس" فلم میں واپس آئے گا۔"
یاد رہے کہ جانسن اور ڈیزل کے درمیان 2017 میں تعلقات خراب ہوئے تھے۔