معروف سماجی رہنما اور وکیل ایک روز بعد گھر پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )معروف سماجی رہنما اور وکیل جبران ناصر ایک روز بعد گھر واپس پہنچ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ جبران ناصر کو ایک روز قبل ڈیفنس کے علاقے 26 اسٹریٹ توحید کمرشل کے قریب سے مبینہ طور پر ویگو گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا، اس حوالے سے جبران ناصر کی اہلیہ منشا پاشا کا ایک ویڈیو بیان بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے شوہر جبران ناصر رات کے کھانے کے بعد واپس گھر جا رہے تھے کہ راستے میں ایک بڑی گاڑی سفید ویگو نے ہماری گاڑی کو روکا اور اس میں سوار 15 مسلحہ افراد زبردستی میرے شوہر کو لیکر چلے گئے۔
جبران ناصر کے پی اے لک وکٹر نے بتایا کہ گاڑی میں سوار تمام افراد سادہ لباس میں ملبوس تھے جبکہ واقعہ کی اطلاع مدد گار 15 پولیس کو دیدی گئی ہے،اس حوالے سے کلفٹن تھانے میں جبران ناصر کی اہلیہ کی جانب سے واقعہ سے متعلق اور شوہر کی بازیابی کے لیے درخواست بھی جمع کرائی گئی،دریں اثنا کلفٹن پولیس نے ایڈوکیٹ جبران ناصرکے اغوا کا مقدمہ اہلیہ منشا پاشا کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا جبکہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بھی واقعے کا نوٹس لیا۔