(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ رکول پریت سنگھ کا کہنا ہے کہ " انہوں نے جب اداکاری شروع کی تو ناکامی کی صورت میں متبادل پلان بنا کررکھا تھا۔ "
تفصیلات کے مطابق سکھ گھرانے سے تعلق رکھنے والی ہندی کے علاوہ تیلگو اور تامل فلموں میں کام کرنے والی 32 سالہ رکول پریت سنگھ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران یہ انکشاف کیا کہ انہوں نے ناکامی سے نمٹنے کے لیے پلان "بی" بنا رکھا ہے۔
ریاضی میں گریجویٹ ہونے کے باوجود میں نے خود سے کہا کہ "مجھے اداکاری میں کیریئر بنانے کے لیے 2 سال کوشش کرنی چاہیے اور اگر کامیابی نہ ملی تو میں واپس اپنی سٹڈیز کی جانب چلی جاؤں گی۔"
رکول نے کہا کہ "یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنی گریجویشن مکمل کی اور جب پہلی فلم کی تو میں اس وقت کالج میں پڑھ رہی تھی۔"