فیروز خان کی اہلیہ کے عروسی لباس کی قیمت چند ہزار نکلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستانی اداکار فیروز خان کی شادی اس وقت میڈیا کی ذینت بنی ہوئی ہے جس کی بہت سے وجوہات ہیں لیکن اب ایک وجہ ان کی اہلیہ کے عروسی جوڑے کی قیمت بھی ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اداکار فیروز خان کا علیزہ فاطمہ سے طلاق کے بعد اب خاموشی اور سادگی سے دوسری شادی کرنا تو حیران کن تھا ہی لیکن سوشل میڈیا پر عروسی جوڑے کی قیمت دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے ہیں، شادی کے دن فیروز خان نے سفید شلوار کیساتھ کام والے کریم کرتے کا انتخاب کیا جبکہ دوسری جانب انکی دلہنیا نیٹ فیبرک سے تیار کردہ کورل پنک حسین پشواز میں ملبوس نظر آئیں۔
ماتھے پر ٹیکا اور جھومر کے ساتھ میچنگ بندے اور گلے میں ہار پہنی دلہنیا نے اپنی دن کو مزید یاد گار بنانے کیلئے حسین میک اپ اور ہاتھوں پر مہندی بھی لگائی ہوئی تھی , فیروز خان کی اہلیہ کا یہ حسین لباس ’افروزہ آفیشل‘ کا شاہکار ہے,جو انکی ویب سائٹ پر بآسانی دیکھا جاسکتا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق اس آرٹیکل کی قیمت صرف اور صرف 18 ہزار 500 روپے بتائی جارہی ہے۔ یہ جوڑا بنا سلا 18ہزار 500 روپے میں دستیاب ہے جب کہ اگر کوئی اسے اپنی مرضی کے مطابق سلوانا چاہے تو اس جوڑے کی قیمت 30 ہزار 500 روپے وصول کی جاتی ہے۔