فیروز خان  کی اہلیہ کا عروسی لباس چند ہی گھنٹو ں میں آؤٹ آف سٹاک

Jun 02, 2024 | 00:44:AM
فیروز خان  کی اہلیہ کا عروسی لباس چند ہی گھنٹو ں میں آؤٹ آف سٹاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) فیروز خان کی دوسری شادی کے چرچے ہر سو سنائی دے رہے ہیں، ایک طرف ان کی خاموشی سے شادی نے ان کے مداحوں کو سکتے میں ڈال رکھا ہے تو دوسری جانب دلہنیا  کے لباس کی قیمت نے  سوشل میڈیا صارفین کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا ہے ۔

اب ایک اور چیز سامنے آئی ہے جو کہ ان سب سے بھی زیادہ حیران کن ہے ،جیسے ہی اطلاعات سامنے آئیں کہ پاکستانی اداکار کی دوسری اہلیہ دعا نے صرف 18 ہزار روپے کا عروسی جوڑا زیب تن کیا ہے اور  اس جوڑے  کے برانڈ کا علم ہوا لوگوں نے دھرا دھر آرڈر کرنا شروع کر دیا یہی وجہ ہے کہ صرف چند گھنٹوں میں یہ جوڑا برانڈ پر آؤٹ آف سٹاک ہو گیا ہے ۔

دعا فیروز  کا عروسی جوڑا ’آفروزہ آفیشل ‘ کا شاہکار ہے جس کی قیمت ان سلے کی 18500 اور اگر اپنی مرضی کے مطابق ان سے سلوانا چاہیں تو اس کی قیمت 30500 روپے تک ہے جب کہ اس آرٹیکل کا نام گلاب پوش  رکھا گیا ہے، جیسے ہی یہ ساری اطلاعات صارفین تک پہنچیں پھر کیا تھا دیکھتے ہی دیکھتے یہ آرٹیکل آؤٹ آف سٹاک ہو گیا  اور افروزہ کی آفیشل  ویب سائیٹ پر اس لباس کیساتھ  آؤٹ آف سٹاک لکھا آ رہا ہے ۔