کہیں دھوپ کہیں بارش،محکمہ موسمیات نے خبردارکردیا

Jun 02, 2024 | 10:02:AM

(عائمہ خان،اقصیٰ ساجد) ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ، مری، گلیات، چکوال، راولپنڈی، اٹک، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، منڈی بہاءالدین، اور بہاولنگر میں آندھی اور چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتتر علاقوں میں گرمی شدت برقرار ہے سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان کئی مقامات ہیٹ ویو کی زد میں ہیں،کراچی میں بھی ہیٹ ویو کا سلسلہ رکنے میں نہیں آرہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان کئی مقامات ہیٹ ویو کی زد میں ہیں،کراچی میں بھی ہیٹ ویو کا سلسلہ رکنے میں نہیں آرہا۔

ہفتہ کو تربت اور سبی میں درجہ حرارت 48، جیکب آباد، لسبیلہ، اوکاڑہ، بھکر، خیرپور، نورپور تھل، قصور، ڈی آئی خان، فیصل آباد، گوجرنوالہ، جھنگ، منڈی بہاؤالدین، موہنجوداڑواور سرگودھا میں 46 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ  پسنی 47،لاہور44،پشاور42،اسلام آباد41، کراچی 38اورکوئٹہ میں 34ڈگری رہا۔
دوسری جانب کراچی سمیت سندھ کے بیشتر حصوں میں ہیٹ ویو کا سلسلہ جاری ہے،موسمیات کا کہناہےاتوارکو ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم شدیدگرم رہےگا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں اب تک کتنے پاکستانی عازمینِ حج کیلئے پہنچ چکے ہیں؟

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ  جون کا مہینہ شروع ہوتے ہیں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے،دھوپ اور گرم ہوائیں چلنے سے شہری نڈھال ہوگئے ہیں، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری تک جانے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ ہفتے ہیٹ ویو کے خدشات ظاہر کئے گئے ہیں جبکہ  ماہرین  نے  شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

شہر میں ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 112  ریکارڈ کی گئی جس کے بعد عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور 8ویں نمبر پر آگیا،فیز 8ڈی ایچ اے 129،سید مراتب علی روڈ پر شرح 94ریکارڈ،یوایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح 159 ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کا وہ مقام جہاں دو ماہ سورج نہیں نکلتا

کراچی میں آج سے درجۂ حرارت میں کمی کا امکان ہے،محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے،کراچی میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مغرب سے 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

دوسری جانب نجی موسمی ادارے کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل (پیر) سے ہفتے کے درمیان تیز سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی، اس دوران مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

نجی موسمی ادارے نے کہا ہے کہ اس دوران شہر میں ہوائیں  30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہیں گی، جن میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے درجۂ حرارت زیادہ محسوس ہو سکتا ہے۔

نجی موسمی ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیر تا ہفتہ کراچی کا درجۂِ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا، سمندری بادلوں کے باعث چند مقامات پر رات گئے بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں