خیرپور :سول ہسپتال میں شوگر کے انجکشن نایاب

Jun 02, 2024 | 12:31:PM
خیرپور :سول ہسپتال میں شوگر کے انجکشن نایاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقار حسین منگی)ذیابیطس کے مریضوں کیلئے بری خبر ہے کہ انسولین انجیکشن نایاب ہوگئے جبکہ شوگر کے مریض مہنگے داموں پر پرائیوٹ سٹور سے خریدنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذخیراندوزوں نے انجیکشن اور ادوایات کو بھی نا چھوڑا،خیرپور میں سب سے بڑے سول ہسپتال میں شوگر کے انجیکشن نایاب ہو گئے جبکہ کوٹڈیجی،کنگری،فیض گنج گمبٹ سمیت 8 تحصیلوں سے آنے والے مریض ہسپتال میں انجکشن نہ ملنے پرمایوس ہوکر واپس جانے پر مجبور ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریض شوگر کے انجیکشن مہنگے داموں پر پرائیویٹ اسٹور سے خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
گرمی میں شدت کے اضافے سے شوگر کے مریضوں کو انجیکشن نہ ملنے سے ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا، ایم ایس سول ہسپتال کا کہناہے کہ  ہم مریضوں کو شوگر کے انجیکشن فراہم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے خوشخبری وزیرداخلہ نے ارجنٹ پاسپورٹ کے حوالے سے حکم جاری کردیا

مریضوں کا کہنا ہے کہ  ہمیں شوگر کے  انجیکشن نہیں دیے جا رہے ہیں صرف دلاسے دے رہے ہیں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر  اس کا نوٹس لیں۔