پی ٹی آئی بغاوت چھوڑے،سیاسی بات کرے،مصدق ملک

حمود الرحمان کمیشن رپورٹ پڑھنے یا پڑھانے میں کوئی حرج نہیں ہے، حرج اس نیت اور ذہنی فتور میں ہے جو 53 سال بعد جاگ اٹھا ہے،سینیٹر عرفان صدیقی

Jun 02, 2024 | 12:55:PM
پی ٹی آئی بغاوت چھوڑے،سیاسی بات کرے،مصدق ملک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)وفاقی وزیر  برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پاکستان تحریک انصاف سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا متنازع ٹوئٹ ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ۔کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی والے بغاوت کو چھوڑیں سیاسی بات کریں لیکن اگر مقصد ہی سیاست نہ ہو تو پھر ہم کیا کریں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے بغاوت کو چھوڑیں سیاسی بات کریں لیکن اگر مقصد ہی سیاست نہ ہو تو پھر ہم کیا کریں۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ پڑھنے یا پڑھانے میں کوئی حرج نہیں ہے، حرج اس نیت اور ذہنی فتور میں ہے جو 53 سال بعد جاگ اٹھا ہے۔

عرفان صدیقی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی نے 4 سال کے اقتدار میں رپورٹ کی تشہیر کیوں نہیں کی؟  آج بھی وقت ہے پی ٹی آئی رپورٹ کو خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں کے نصاب کا حصہ بنا کر تسکین کر لے۔

ضرورپڑھیں:وفاقی وزیرداخلہ کا اوورسیز پاکستانیوں کا ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے آفیشل اکاؤنٹ سے سقوط ڈھاکا سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔