جامپور:زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ،4 افرادجاں بحق، 2 زخمی

Jun 02, 2024 | 14:55:PM

(جاوید اقبال)جامپور میں  زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی ، فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ  2 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جامپور میں زمین کے تنازعہ پرعلاقہ پچادھ کےمڈ رندان میں دوگروپوں میں فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ  2 زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں عاصم، احسن، کلیم اللہ، خادم حسین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں شاہ نواز اور ایک نامعلوم شامل ہے، جاں بحق اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی  مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی،واقعے  کے بعد علاقے میں کشیدگی، دونوں گروپوں کا تعلق رند برادری سے بتایاگیاہے۔

یہ بھی پؑڑھیں:گرم پانی کیسے ڈپریشن کو کم کرتا ہے؟

مزیدخبریں