سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Jun 02, 2024 | 15:35:PM
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 95 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:گرم پانی کیسے ڈپریشن کو کم کرتا ہے؟