پنجاب پولیس کے سرچ و کومبنگ آپریشنز، 63 افراد گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عابدچوہدری) پنجاب پولیس نے شر پسند عناصر کے خلاف 49 سرچ و کومبنگ آپریشنز کیے جن کے دوران 63 افراد گرفتار اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا شرپسند عناصر کے خلاف لاہور سمیت صوبہ میں سرچ و کومبنگ آپریشنز جاری ہے، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ روز تمام اضلاع میں 49 سرچ و کوبنگ آپریشنز کئے گئے، 63 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، 26 فروری تا اب تک 5 ہزار 4سو سرچ و کومبنگ آپریشنز کئے، جن کے دوران 1 لاکھ 65 ہزار افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاجی مہم شروع کرنیکا اعلان، پہلا احتجاج کہاں ہو گا؟
ترجمان پنجاب پولیس کا مزید کہنا ہے کہ 2 ہزار 623 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، 105 پسٹل، 10 بندوق،8 رائفل، بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں، دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ شرپسندوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفت میں لایا جائے۔