سابق ایرانی صدر احمدی نژاد بھی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سابق ایرانی صدر احمدی نژاد نے ملک کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اندراج کرا دیا۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران کے سخت گیر سابق صدر محمود احمدی نژاد نے ملک کے آئندہ انتخابات میں صدارتی امیدوار بننے کے لیے اندراج کرایا ہے، یہ انتخابات ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کی ہلاکت کے بعد منعقد ہو رہے ہیں، علماء و فقہاء کے زیرِ قیادت ملک کی شوریٰ نگہبان (گارڈیئن کونسل) امیدواروں کی جانچ پڑتال کرے گی جس کے بعد 11 جون کو اہل امیدواروں کی فہرست شائع ہو گی۔
یہ بھی پؑڑھیں: سابق صدر ٹک ٹاکر بن گئے
ایران کے سخت گیر سمجھے جانے والے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے بھی صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے آنے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں، کاغذات جمع کرانے کا عمل 30 مئی سے 3 جون تک جاری رہے گا، مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کے 19 مئی کو ایک ہیلی کاپٹرحادثے میں انتقال کے بعد اعلان کیا گیا تھا کہ نئے صدر کا انتخاب 28 جون کو ہوگا، آج اور کل کے روز ممکنہ صدارتی امیدواروں کے کا غذات نامزدگی جمع ہو رہے۔
ایران کے صدر بننے کے آرزو مندوں کو گارڈین کونسل کی سخت سکروٹنی کے عمل سے گزر نا ہو گا، اس عمل میں کاغذات کی جانچ کے علاوہ ممکنہ امیدواروں کا ایران کے نظریاتی تشخص اور انقلابی انداز حکومت سے ہم آہنگی اور شخصی کردار کا بھی جائزہ لینا ہوگا۔