گرمی سے چھٹکارا، تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Jun 02, 2024 | 19:57:PM
گرمی سے چھٹکارا، تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان،کشمیر ،بالائی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھو ہار میں تیز آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ گلگت بلتستان،کشمیر ،بالائی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھو ہار میں آندھی کے علاوہ چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ (صبح) پیر کے روز ملک بھر کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اور  خشک رہے گا، اسلام آباد سمیت پہاڑی علاقوں میں آندھی جھکڑ چلنے  اور کرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنےتاہم کوہستان ، سوات، چترال ، دیر، مالاکنڈ،ایبٹ آباد، مانسہرہ ، بالاکوٹ ، پشاور،کوہاٹ،کرک،ہنگو،بنوں ،اورکزئی،کرم اوروزیرستان میں آندھی ،جھکڑ چلنے کے علاوہ مختلف مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان پیشگوئی کی ہے۔

صوبہ پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں ،جھکڑ چلنے کا امکان ہے ،مری، گلیات، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، جہلم ، گجرات، قصور، لاہور، شیخوپورہ ،سیالکوٹ، نارووال ،منڈی بہاؤالدین اور گوجرانوالہ میں جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں جھکڑ چلنے کا امکان ہے،ادھر ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی  بونداباندی ہوسکتی ہے۔    

صوبہ سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم شد ید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

  کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا واضح امکان ظاہر  کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: 6 سیاروں کی حیران کن قطار کا نظارہ کب اور کتنی دیر تک دیکھنے کو ملے گا؟