رائیونڈ: اشتہاری مجرم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ پولیس کو مہنگا پڑ گیا

Jun 02, 2024 | 20:22:PM
رائیونڈ: اشتہاری مجرم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ پولیس کو مہنگا پڑ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) رائیونڈ سٹی میں اشتہاری مجرم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ پولیس کو مہنگا پڑ گیا, اشتہاری کو پناہ دینے والوں کا پولیس ٹیم پر حملہ، وردیاں پھاڑ ڈالیں، سیدھی فائرنگ بھی کی.

رائیونڈ سٹی پولیس نے سب انسپکٹر عامر ریاض کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا, مقدمے میں اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت، تشدد سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں, مقدمے میں طاہر عرف طاری اور اس کا بھائی اسد نامزد، 50 نامعلوم ملزمان بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ کو بڑی کامیابی مل گئی

ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان نے شاہدرہ پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری عباس کو پناہ دے رکھی تھی، جس پر پولیس ٹیم نے رات ساڑھے 3 بجے طاہر عرف طاری کے گھر پر چھاپہ مارا، نامزد ملزمان کے حملہ آور ہونے سے اشتہاری مجرم بھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ 

واضح رہے کہ ملزمان نے شاہدرہ پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری عباس کو پناہ دے رکھی تھی۔