بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ, پولیو ورکر سمیت 2 افراد جاں بحق

Jun 02, 2024 | 22:12:PM
بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ, پولیو ورکر سمیت 2 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالقیوم وزیر) خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں تھانہ کینٹ کے خدود خدری ممندخیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  پولیو ورکر سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے۔  

تفصیلات کے مطابق بنوں شہر کینٹ کے حدود خدری  میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کی،فائرنگ سے یونین کونسل ممندخیل کے یو سی او(UCO) اسحاق خان والد گل شمد سکنہ خدری ممندخیل اور اس کا ساتھی نذیر خان والد افسرعلی خان سکنہ خیراکی موقع پرجاں بحق ہوئے۔ 

3 جون سےیونین کونسل ممندخیل سمت پورے بنوں میں پولیو کمپین شروع ہوگا  تاہم اس یونین کونسل میں پولیو کمپین سے روکنے کیلئے ورکرز کو  نامعلوم افراد کی جانب سے مختلف ٹریٹ ہیں۔ بنوں پولیس کے مطابق  مقتول اِسحاق خان آبزرور میٹینگ کے بعد اپنے ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ راستے میں ڈھیری کے مقام پر یہ واقعہ رونما ہو ا ۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی نامعلوم افراد کی طرف سے یونین کونسل ممندخیل میں پولیو ورکروں کو ٹریٹ کا سامنا تھا,گزشتہ پولیو کمپین میں بھی بی ایچ او ممندخیل کے سامنے نامعلوم افراد نے بوری میں بارودی مواد نصب کرکے گیٹ پر کاغذ چسپاں کی تھی,جسمیں پولیو ورکروں کو پولیو کمپین نہ کرنے کی دھمکیاں درج تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائم پر انتہائی تشویش ہے،عشرت العباد