معروف مسلمان فائٹر خبیب نے سابق امریکی صدر سے فلسطین پر بڑا وعدہ لے لیا

Jun 02, 2024 | 22:53:PM

(ویب ڈیسک)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف سابق مکس مارشل آرٹ فائٹر خبیب نُرماگومیڈوف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اگر انتخابات میں کامیاب ہوئے تو غزہ جنگ رکوا دیں گے۔

امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر نیوآرک میں پروڈنشل سینٹر میں منعقدہ یو ایف سی ایونٹ میں شرکت کے دوران سابق روسی مکسڈ مارشل فائٹرخبیب نُرماگومیدوف کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئےڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں جاری جنگ کو روکنے کیلئےاپنے عزم کا اظہار کیا،خبیب نے ٹرمپ سے بات چیت کے دوران کہا کہ ’میں جانتا ہوں آپ فلسطین میں جنگ بند کر دیں گے‘، جس پر ٹرمپ نے اعتماد کے ساتھ کہا، ’ہم اسے روکیں گے، میں جنگ روک دوں گا‘۔

 سابق امریکی صدر کی جانب سے یہ بیان اسرائیل اور حماس کی جنگ کے تناظر میں دیا گیا ہے، جس میں 7 اکتوبر سے شروع ہونے کے بعدناقابل تلافی  جانی نقصان ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹک ٹاکر بن گئے

مزیدخبریں