ایم کیوایم کافیصلہ ہے حکومت کاساتھ دیں گے،وفاقی وزیر امین الحق

Mar 02, 2021 | 00:10:AM

(24نیوز)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کاکہناہے کہ ایم کیو ایم پاکستان ہر فیصلہ باہمی مشاورت سے کرتی ہے،ایم کیوایم کافیصلہ ہے حکومت کاساتھ دیں گے،پارلیمنٹ کی بالادستی اورکرپشن کیخلاف حکومت کےساتھ ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے وفاقی وزراکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے کسی موقع پروزارت کی بات نہیں کی،کراچی ڈویلپمنٹ پیکج پر تیزی سے کام جاری و ساری ہے، حفیظ شیخ کا کراچی کیلئے ترقیاتی پیکج میں اہم کردار ہے،کراچی کے ترقیاتی پیکج میں کسی طرح کی رخنہ اندازی برداشت نہیں کی جائے گی ۔
انہوں نے کہاکہ مختلف ارکان اسمبلی کو کچھ دنوں سے ڈرایا جارہا ہے،پیسوں کے بھی منہ کھول دیئے گئے ہیں،پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ کی ترقی پر توجہ نہیں دی ،سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل کاحل چاہتے ہیں،13سال میں پیپلزپارٹی نے کراچی کو13بسیں اور 13گیلن پانی نہیں دیا،ہم اتحادی جماعتیں ملکر الیکشن لڑ رہے ہیں اورکامیابی ہماری ہو گی ۔
فہمیدہ مرزا نے کہاکہ اگرپارلیمان میں آئینی ترامیم نہیں ہو سکیں گی تو آرڈیننس ہی آئیں گے،آج تمام اتحادی جماعتوں نے اتفاق کیا ہے کہ ہم حکومت کے ساتھ ہیں ،کرپشن کے خاتمے کیلئے سینیٹ انتخابات آئین کے مطابق ہونے چاہئیں،سینیٹ الیکشن بہت اہمیت رکھتا ہے،سپیکرپنجاب اسمبلی نے اہم کردارادا کیا،دوسرے صوبے بھی پنجاب کی تقلیدکریں ،کرپشن کاراستہ بندکرناہوگا۔

مزیدخبریں