کوئی بچہ نہیں،مجھے کوئی بھی گاڑی میں لے جائے،پی ٹی آئی کے ایک اور ناراض رکن اسمبلی سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تحریک انصاف کے ایک اور ناراض رکن سندھ اسمبلی سامنے آگئے۔ان کاکہناہے کہ کسی نے اغوا نہیں کیا،کراچی میں گھوم پھر رہا ہوں،آئین کہتا ہے اپنی مرضی سے ووٹ دو،ضمیر کے مطابق ووٹ دوں گا۔
جیکب آباد سے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اسلم ابڑو نے کہاہے کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا،کوئی بچہ نہیں،مجھے کوئی بھی گاڑی میں لے جائے،جیکب آباد کے عوام کےلئے ڈھائی سال میں کچھ نہیں کرسکا،پی ٹی آئی کو سندھ میں صرف کراچی اور گورنرہاوَس تک محدود کیا گیا ہے،
اسلم ابڑو نے پارٹی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف میں ہوں اور رہوں گا،سندھ میں تحریک انصاف کی توجہ نہیں،سندھ کے عوام سے وعدہ کیا تھا مسائل حل کریں گے،وزیراعظم نے جو وعدے کئے وہ بھی پورے نہیں ہوئے،مجھے حق ہے کہ ضمیر کے مطابق فیصلہ کروں۔
جیکب آباد سے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔
— Rab Nawaz Baloch (@RabNBaloch) March 1, 2021
سندھ میں پیسے دے ٹکٹ دیئے گئے ہیں۔
جس نے پیسے دے کر ٹکٹ لیا
میں ان کو ووٹ نہیں دوں گا
اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دوں گا۔ pic.twitter.com/eXliaUH4vC