منٹو کی کہانی پر مبنی شارٹ فلم ’بادشاہت کا خاتمہ‘ کی شوٹنگ مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بالی ووڈ فلموں کے ہدایتکار سنجے تیواری آج کل اردو کے مشہور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی کہانی پر مبنی اپنی پہلی شارٹ فلم ’بادشاہت کا خاتمہ‘ پر کام کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم ’بادشاہت کا خاتمہ‘ کی پوری شوٹنگ نینی تال میں مکمل ہوچکی ہے اور مارچ کے دوسرے ہفتے سے ممبئی میں پوسٹ پروڈکشن کا کام شروع کیا جائے گا۔سنجے تیواری نے بتایا کہ تقریبا چالیس منٹ کی دورانیے پر مشتمل اس شارٹ فلم کی پوری شوٹنگ نینی تال کے تلی تال میں واقع بیسک گرلز ہائی اسکول کے ایک کمرے میں اور ملی تال علاقے میں ہانڈی منڈی کے ایک بنگلے میں مکمل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ 50 کے عشرے کا ماحول تیار کرنے کے مقصد سے فلم کے پس منظر میں گراموفون، پرانا ٹیلی فون، پنکھا وغیرہ اشیاء کا استعمال کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فلم کے مکالمے اردو زبان میں ہیں۔اس فلم میں نیشنل سکول آف ڈرامہ کی فارغ التحصیل اور نووارد اداکار روحی اہم کردار ادا کررہی ہیں۔