شاہد آفریدی ایسا کھلاڑی۔۔۔ 2608 پلئیرز پر بھاری 

Mar 02, 2021 | 09:38:AM

(24 نیوز)پاکستان کے نامور کرکٹر شاہد آفریدی کے نام ایسا ورلڈ ریکارڈ  ہے جس کو آج تک دنیائے کرکٹ کے 2600 سے زائد کھلاڑی بھی نہیں توڑسکے۔
تفصیلات کے مطابق آل راونڈر اور سابق کرکٹر شاہد آفریدی پاکستان کے لیجنڈ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں ۔ وہ ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں ۔ آج بھی ان کے نام ایک خاص ریکارڈ درج ہے جو دنیا کے 2600 سے زیادہ کھلاڑی بھی نہیں توڑ سکے ہیں ۔  آفریدی نے پاکستان کی جانب سے 524 انٹرنیشنل میچ کھیلے، وہ پاکستان کی جانب سے 500 سے زیادہ میچ کھیلنے والے واحد کھلاڑی ہیں ۔ انہوں نے اپنی پہلی ہی ون ڈے اننگز میں سب سے تیز ون ڈے سنچری کا ریکارڈ بنایا تھا ۔  آفریدی نے 398 ون ڈے میچ کھیلے ہیں اور انہوں نے ون ڈے میں 351 چھکے لگائے ہیں، وہ 350 سے زیادہ چھکے لگانے والے دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں۔ ون ڈے کرکٹ کی بات کیجئے تو اب تک 2608 کھلاڑی میدان پر اترچکے ہیں ۔ لیکن کوئی بھی آفریدی کے ریکارڈ تک نہیں پہنچ سکا ہے ۔ ونڈیز کے کرس گیل 331 چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔ 

شاہد آفریدی نے  آخری بین الاقوامی میچ مئی 2018 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا ۔ 4اکتوبر 1996 میں شاہد آفریدی نے سری لنکا کے خلاف نیروبی میں 37 گیندوں پر سنچری بناکر ون ڈے میں سب سے تیز سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا ۔  شاہد آفریدی نے 27 ٹیسٹ میچ ، 398 ون ڈے اور 99 ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے ہیں ۔ وہ 2009 میں ٹی ٹوینٹی کپ جیتنے والی ٹیم میں بھی شامل تھے ۔ 
 
 
 
 
 

مزیدخبریں