کوروناویکسینز بیماری کے خطرے کو 80فیصد کم کرتی ہے،ماہرین

Mar 02, 2021 | 10:33:AM

 (24نیوز)برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کےخلاف ویکسینز کا استعمال شدید بیماری کےخطرے کو 80 فیصد تک کم کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پبلک ہیلتھ انگلینڈ کےاعداد و شمار کے مطابق ویکسینیشن کے تین سے چار ہفتوں بعد نتائج آنا شروع ہوگئے۔ادھر برطانیہ کے سیکریٹری صحت میٹ ہینکاک نے کہا ہے کہ برازیلین وائرس کے 6 کیسز ان کے ملک میں پہنچ گئے ہیں۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میٹ ہینکاک کا کہنا تھا کہ برازیلین وائرس کے 3 کیسز انگلینڈ اور اتنے ہی اسکاٹ لینڈ میں سامنے آئے۔ 

مزیدخبریں