آنکھوں کی سرجری ،خواجہ آصف میو ہسپتال میں زیر علاج

Mar 02, 2021 | 11:28:AM
 آنکھوں کی سرجری ،خواجہ آصف میو ہسپتال میں زیر علاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف 16 دن سے آنکھوں کے علاج کیلئے میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او میوہسپتال پروفیسرڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کو آنکھوں کے علاج کیلئے کوٹ لکھپت جیل سے میو ہسپتال منتقل کیا گیا، خواجہ آصف کی بائیں آنکھ کا لیزر سے علاج کیا گیا۔

 پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق خواجہ آصف کی آنکھ کے پردے کے پیچھے سفید جھلی آگئی تھی ، لیزر کی مدد سے جھلی صاف کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ خواجہ آصف کو 15 فروری کو میو ہسپتال داخل کیا گیا تھا، 17 فروری کو کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر خواجہ آصف کی آنکھوں کا آپریشن کیا گیا۔