حکومت کی نااہلی سینٹ میں ناکامی کا بڑا سبب ہے، شازیہ مری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ حکومت کی ناکامی ان کی سینٹ میں ناکامی کا بڑا سبب بنتی جارہی ہے، پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز پر ان کے ہی ممبران کو اعتراض ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ سینٹ میں ممبران کو عام انتخابات کی طرح ووٹ کا حق حاصل ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ آرٹیکل 226 کے تحت سینٹ کا ووٹ خفیہ ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو ایسے امیدوار لانا چاہئیں جو پارٹی کے منشور سے وابستہ ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ اگلا قدم ہوگا، پی ڈی ا یم ایک تحریک ہے جو چلتی رہے گی۔