متحد ہیں،سینٹ انتخابات میں کامیاب ہوں گے:عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے ارکان سے رابطے ہو رہے ہیں مگر ہم متحد ہیں۔پیسہ اور لالچ کے باوجود سینٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔
وزیراعظم سے وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے ملاقات کی جس میں سینٹ انتخابات سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن سینٹ الیکشن جیتنے کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہی ہے، اسی لئے شفاف انتخابات کیلئے اوپن ووٹنگ کا حامی تھا۔عمران خان سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے بھی ملاقات کی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل حل کریں گے، پہلی بار پسماندہ علاقوں کو زیادہ ترقیاتی منصوبے دیئے جا رہے ہیں، ہماری حکومت کی ترجیح عام آدمی اور پسماندہ علاقے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی ارکان اسمبلی کو آج ظہرانے پر بلا لیا۔ ارکان اسمبلی کو وزیراعظم ہاؤس میں ظہرانہ دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ارکان کو سینٹ پولنگ ڈے پر حاضری یقینی کی ہدایت کی جائے گی۔